• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں قیام امن ، پاکستان کابل حکومت کی حمایت کرے، امریکا

واشنگٹن(وسیم عباسی) امریکا نے پاکستان پر زور دیا ہےکہ  وہ افغان قیادت میں امن عمل کےلئے کابل میںحکومت کو سپورٹ کرے تاکہ جنگ زدہ ملک سے تنازع کا خاتمہ ہوسکے۔ واشنگٹن میں 2ممالک کے سینئر حکام کے درمیان ملاقات کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے افغانستان اور خطے میں امن کےلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہارکیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر مک ماسٹر کے درمیان اجلاس کے بعد دی نیوز کو ایک تحریری جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا مشترکہ مفادات کےلئے اہم خطرات سے نمٹنے بشمول دہشتگردی کیخلاف جنگ اورعلاقائی امن ، سلامتی اور استحکام کو آگے بڑھانے کےلئےپاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنےکا منتظر ہے۔
تازہ ترین