• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرینیں کئی کئی گھنٹے تاخیر کاشکار،مسافروں کومشکلات

لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی مسافر ٹرینوں کی شیڈول آمد ورفت تاحال کئی کئی گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہے جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے کراچی ڈویژن میں کوٹری کے قریب گزشتہ دنوں مال بردار ٹرینوں کے حادثے کی وجہ سے ریلوے کا ٹرین آپریشن کافی متاثر ہوا ہے اور کئی روز گزرنے کے باوجود لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں، علاوہ ازیں کوئٹہ اور پشاور کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو ریل گاڑیاں لیٹ ہونے کی وجہ سے سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔گزشتہ روز بھی کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس ‘ تیز گام ‘ خیبر میل ‘ شالیمار ایکسپریس جبکہ کوئٹہ سے آنے والی اکبر ایکسپریس ‘ جعفر ایکسپریس اور دیگر ٹرینیں ایک سے پانچ گھنٹے کی تاخیر کے ساتھ پہنچیں اس حوالے سے ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹرین آپریشن رواں دواں ہے جلد ٹرین آپریشن مزید بہتر ہوجائیگا۔
تازہ ترین