• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کے سپرد کر نےکیخلاف درخواستوں پر حکم امتناع میں 30مئی تک توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کے سپرد کر نے اور سردار عبدالمجید دستی کو قائمقام آئی جی سندھ مقرر کر نے کے خلاف درخواستوں پر حکم امتناع میں 30مئی تک توسیع کردی۔ جمعرا ت کو جسٹس منیب اختر کی سر براہی میں 2رکنی بنچ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے اور سردار عبدالمجید دستی کو قائمقام آئی جی سندھ مقرر کر نے کے خلاف کرامت علی ،فداحسین حاجی اور شہزاد رائے سمیت دیگر کی درخواستوں کی سماعت کی۔بعدازاں فاضل عدالت نے درخواستوں کی سماعت 30مئی تک ملتوی کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو فرائض انجام دینے کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین