• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’جیو‘‘ لارہا ہے پاکستان کا سب سے بڑا گیم شو ’’جیو کھیلو پاکستان‘‘

اکراچی (محمد ناصر)”جیو ٹی وی “ اپنی روایت کا مضبوط ستون قائم رکھتے ہوئے ایک بار پھر میڈیا میں ہلچل مچانے کیلئے سب سے منفرد اور نیا ”ٹرینڈ “ سیٹ کرنے جارہا ہے۔ پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا ٹیلی ویژن نیٹ ورک ”جیو “ اس بار لارہا ہے پاکستان کا سب سے بڑا اور منفرد گیم شو ”جیو کھیلو پاکستان “ جس کا آغاز یکم رمضان سے ہوگا ۔یہ دلچسپ شو روزانہ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا جو رات 10 بجے تک جاری رہے گا جبکہ اس کی میزبانی کے فرائض عالمی شہرت یافتہ کرکٹرسوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور اسپیڈ اسٹار شعیب اخترانجام دیں گے،یہ دونوں شرارتوں اور مزاحیہ جملوں سے محظوظ کرینگے۔ کبھی جیت سے سرشار تو کبھی ہار سے نادم یہ دونوں کھلاڑی پاکستانی قوم کے دِلوں کی جان ہیں۔ کرکٹ کے میدان میں اپنا لوہا منوانے کے بعد اب اِن دنوں ستاروں کو ”جیو ٹی وی “ پہلی بار یکجا کررہا ہے ۔ پاکستان کا فخر سمجھے جانے والے یہ دونوں مایاناز کھلاڑی ”جیو کھیلو پاکستان “ میں بھی اپنے فن کے جوہر دکھائیں گے۔ شعیب اختر اور وسیم اکرم کو ناظرین نے اب تک کھیل کے میدان میں جان لڑاتے ، بیٹنگ کرتے، بالنگ کرتے، فیلڈنگ کرتے اور کیچ پکڑتے تو دیکھا ہوگا لیکن اب عوام اِنہیں ایک منفرد انداز میں دیکھیں گے۔ یہ دونوں سپر اسٹار ایسا گیم شو لیکر آرہے ہیں جو اس سے پہلے کبھی تخلیق نہیں کیا گیا ۔ اس گیم شو کی جان اِن دونوں سپر اسٹارز کے علاوہ بے حد قیمتی انعامات بھی ہیں جنہیں جیتنے کیلئے لوگ جان کی بازی لگائیں گے، ذہانت لڑائیں گے اور اپنی عقل مندی کا امتحان پرکھیںگے۔ جیو ٹی وی نے اپنی انفرادیت اس بار بھی قائم رکھی ہے۔ کرکٹ کے یہ دولیجنڈز اب گیم شو کے بھی لیجنڈزبننے جارہے ہیں۔ یہ دونوں کھلاڑی بذلہ سنجی ، شرارتوں اور مزاحیہ جملوں سے ناظرین اور حاضرین کو خوب انٹرٹین کریں گے۔ اس گیم شو کی پروموشن کیلئے دونوں میزبانوں نے ”مولا جٹ اور نوری نت “ کا روپ دھارا جو دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔ دوسری جانب ”جیو کھیلو پاکستان “ کے پلیٹ فارم سے شائع ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز جس میں وسیم اکرم اور شعیب اختر کو مولا جٹ اور نوری نت کے روپ میں دکھایا گیا ہے آج کل سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ وسیم اکرم اور شعیب اختر کی اداکاری کے جوہر نے اِن کے پرستاروں کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔ دیکھتے ہی دیکھتے ’’Geo Khelo Pakistan#“ ٹویٹر پے ٹاپ ٹرینڈ میں پہنچ گیا جبکہ فیس بُک پر عوام نے لاکھوں، ہزاروں لائیکس دےکر اس گیم شو کیلئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرنا شروع کردیا ہے۔ سوئنگ کے سلطان ”وسیم اکرم“ اور اسپیڈ اسٹار ”شعیب اختر“ نے بھی اپنے اپنے پیغامات میں بتایا ہے کہ یہ پاکستان کا سب سے منفرد اور بڑا گیم شو ہے جس میں بے شمار بڑے انعامات دیئے جائیں گے تاہم مولا جٹ اور نوری نت کی آپس کی لڑائی میں ”جیت “ صرف عوام کی ہوگی۔
تازہ ترین