• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کوئٹہ سے اغواء 2 باشندوں کی بازیابی کیلئے ہر ممکن اقدام کرے، چین

اسلام آباد(جنگ نیوز)چین نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ کوئٹہ سے اغواءکئے گئے دوچینی باشندوں کی بازیابی کیلئے ہرممکن اقدام کرے۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے روزانہ کی نیوز بریفنگ میں کہا کہ بیرون ملک موجود چینی شہریوں کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے‘انہوں نے کہاکہ چینی حکومت اس معاملے پر پاکستان سے قریبی رابطے میں ہے اور پاکستان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مغوی باشندوں کی جلد بحفاظت بازیابی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے ۔چین کی طرف سے پاکستان سے کہا گیا کہ وہ اپنے ملک موجود چینی شہریوں اور اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات کرے۔
تازہ ترین