• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فہیم اشرف کی دھواں دھار انٹری کے انٹرنیشنل میڈیا میں چرچے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں دھواں دار اننگز نے نئے آل رائونڈر فہیم اشرف کو راتوں رات بین الاقوامی شہرت دلادی۔ وہ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ اور دائیںہاتھ سے میڈیم پیس بولنگ کرتے ہیں۔فہیم اشرف 16 جنوری 1994کو قصور پنجاب میں پیدا ہوئے، انہوں نے ڈومیسٹک کر کٹ میں فیصل آباد اور سوئی نادرن گیس کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 31 فرسٹ کلاس میچوں میں حصہ لیا جبکہ دس ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ڈومیسٹک مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں، بنگلہ دیش پہلی غیر ملکی ٹیم ہے جس کے خلاف وہ ایکشن میں نظرآئے جس میں ان کی شان دار اور غیر معمولی پرفارمنس کی دھوم پورے ملک کے علاوہ بر طانوی میڈیا میں بھی دکھائی دے رہی ہے، بنگلہ دیش کے میڈیا نے بھی انہیں خطرناک قرار دیا ہے۔ جہاں انٹرنیشنل میڈیا میں کی انٹری کی دھوم ہے وہیں فطری طور پر کے شہر قصور میں بھی جشن کا سماں ہے۔فہیم اشرف کے اہل خانہ بھی بہت خوش ہیں، ان کے والد اور بھائی کا کہنا ہے کہ اسے بچپن سے ہی کر کٹ کا شوق تھا اور جنون بھی، وہ گلی محلے کی کر کٹ کھیل کر اس مقام پر پہنچا جس پر ہم اللہ کے شکر گذار ہیں۔
تازہ ترین