• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑھتی ہوئی مقبولیت کامیاب مستقبل کی نوید ہے‘جانان آغا

کوئٹہ(پ ر) جمعیت ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام شمولیتی تقریب میں جمعیت نظریاتی کے سابق صوبائی رہنمااورجامعہ رحمانیہ کے مہتمم مولاناگل بدین حماد،حاجی محمدنواب،عبدالحمید،مولوی محمود،حاجی عبدالرزاق،حاجی عبدالحق اورحافظ بدرالدین نے 200ساتھیوں سمیت جمعیت میں شمولیت کااعلان کیابکرامنڈی مشرقی بائی پاس میں شمولیتی تقریب سے صوبائی ترجمان سیدجانان آغا، سینئر رہنما سید عبدالواحد آغا،شیخ الحدیث مولانا عبدالستار،عبدالواسع سحر،حاجی محمدخان کبزئی،کونسلرسید عبدالکبیرآغا، مولانا نصیر احمد مشوانی،مولاناضیاء الرحمن فاروقی اورمولاناگل بدین حمادنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جمعیت کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت مستقبل میں کامیابی کی نویدہے عوام تمام پارٹیوں سے مایوس ہوگئے اس لئے جوق درجوق جمعیت میں شمولیت اختیارکررہے ہیں انہوں نے کہاکہ مولاناگل بدین حماداوران کے دوسوساتھیوں کی جمعیت میں شمولیت خوش آئندہے جمعیت اس خطے کی سب سے پرانی اوراکابرین کی عظیم جماعت ہے۔
تازہ ترین