• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور،چلتی ٹرین میں خاتون کو ریپ کرنے کے الزام کا مقدمہ درج

بہاولپور(نمائندہ جنگ)  چلتی ٹرین میں خاتون کو ریپ کرنے  کے الزام کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔  مبینہ واقعہ کوئٹہ سے لاہور آنے والی اکبر بگٹی ایکسپریس میں ہفتہ کی رات اس وقت پیش آیا جب ٹرین ڈیرہ نواب صاحب اور سمہ سٹہ کے درمیان چل رہی تھی۔ملزم اور متاثرہ خاتون دونوں ایک ہی ٹرین میں سفر کر رہے تھے۔ ملزم لاہور جبکہ مبینہ طور پر ریپ کی شکارخا تون فیصل آبادجا رہی تھی۔ملزم پاک فوج کے جوان کا تعلق چکوال سے بتایا جاتا ہے۔متاثرہ خاتون کو میڈیکل ٹیسٹ کیلئے وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور بھیج دیا گیا۔ریلوے پولیس نے متاثرہ خاتون کے  قریبی  رشتہ دار علی اکبر کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیاہے۔
تازہ ترین