• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی آئی چندریگر روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی آئی چندریگر روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق میٹھادر تھانے کی حدود آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع حبیب بینک کے سامنے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان شدید زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اس نے دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دم توڑ دیا۔ پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں متوفی کی شناخت 22سالہ عبدالصمد ولد نور محمد کے نام سے کی گئی ۔

تازہ ترین