• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر افسران کو چینی زبان سیکھنے کیلئے کورسز کرانےکافیصلہ

اسلام آباد ( کامرس رپور ٹر ) ایف بی آر افسران کو چینی زبان سیکھنے کیلئے کورسز کرائے جائیں گے ، چیئرمین ایف بی آر نےبیرون ملک تربیت پر جانیوالے افسران کی نامزدگی کیلئے سافٹ ویئر کا افتتاح کیا اس موقع پر ممبر آئی آر آپریشنز رحمت اللہ وزیر ، ممبر کسٹم محمد زاہد ، ممبر ایچ آر روزی خان برکی ، ممبر بی ٹی بی تسنیم رحمٰن بھی موجود تھیں ، چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد ارشاد نے اس موقع پر کہا کہ سافٹ ویئر نظام افسران کی بیرون ملک تربیت کیلئے نامزدگی میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنائے گااس سافٹ ویئر کی مدد سے افسران کی نامزدگی کی جائیگی۔

تازہ ترین