• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمسی توانائی کے منصوبوں کیلئے لیٹر آف سپورٹ اور لیٹر آف انٹنٹ جاری

اسلام آباد (اے پی پی) متبادل توانائی کی ترقی کے بورڈ نے شمسی توانائی کے مختلف منصوبوں کے لئے 7 لیٹر آف سپورٹ اور 17 لیٹر آف انٹنٹ جاری کئے ہیں۔ ان منصوبوں سے مجموعی طور پر 556.52 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق 7 منصوبوں کے مالیاتی امور کو آخری شکل دی جا رہی ہے جن سے دسمبر 2017ءاور مارچ 2018ءتک 72.52 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی جبکہ 484 میگاواٹ کے 17 سولر منصوبے تکمیل کے مختلف مراحل میں ہے جو 2018-19ءتک مکمل ہو جائیں گے۔ 400 میگاواٹ کے شمسی توانائی کے چار منصوبوں سے پہلے ہی پیداوار شروع ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ شمسی توانائی انتہائی ماحول دوست اور قابل تجدید توانائی ہے جس سے بجلی کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین