• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کی فلم ’ٹیوب لائٹ ‘کانیا ڈائیلاگ پروموو جاری

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان فلم انڈسٹری کی کئی حسیناؤں کے ساتھ کام کرنے کے بعد اب اپنی نئی فلم’ٹیوب لائٹ‘ میں چینی حسینہ کے ساتھ رومانس لڑاتے نظر آئیں گے۔جی ہاں، کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سلمان خان چینی اداکارہ ژو ژو کے ساتھ مرکزی کردارنبھارہے ہیں جس کا نیا ڈائیلاگ پرومو جاری کردیا گیا ہے۔چین کے اشتراک سے بنائے جانے والی یہ فلم دونوں ممالک کے سماجی و ثقافتی پس منظر کی عکاسی کرے گی جس کے لئے سلمان خان ہندوستان سے چین کا سفر کریں گے اور اس فلم کو ہندی و چینی زبان میں بھی شوٹ کیا جائے گا۔اس فلم میں شاہ رخ بھی ایک خاص کردار اداکریں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں سہیل خان بھی شامل ہیں۔واضح رہے فلم ʼٹیوب لائٹʼرواں سال عید کے موقع پر 23جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین