• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سے لاہور جانے والی بس میں اے سی کمپریسر پھٹنے سے17 افراد زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد آباد میں لاہور جانے والی مسافر بس میں اے سی کمپریسر پھٹنے سے17 افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف تھانے کی حدود قائد آباد ڈی سی آفس کے قریب جمعہ کی شب مسافر بس نمبرpsa-497میں زوردار دھماکہ ہوا ،دھماکے کے نتیجے میں علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور بھگڈر مچ گئی۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ادارے کی ایمبولینسیں موقع پر پہنچیں اور بس میں موجود زخمی افراد کو باہر نکال کر اسپتال منتقل کیا،واقعہ کے بعد ٹریفک جام ہو گیا جسکی وجہ سےامدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،پولیس نے لوگوں کو ہٹانے کے لیئے لاٹھی چارج بھی کیا۔ایس ایچ او امان اللہ مروت کے مطابق بس کراچی سے براستہ صادق آباد لاہور جا رہی تھی اور11بجے اس نے قائد آباد سے روانہ ہونا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق بس کا اے سی کمپریسر پھٹنے کے باعث دھماکہ ہوا ۔جناح اسپتال کے شعبہ حاثات کے مطابق 17افراد کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا ہے اور انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔زخمی افراد میں میر احمد، زبیر، عرفان، کاشف، شعبان، کامران، نوید، عمر، امام الدین،وقار،ایاز اور امام الدین اور دیگر شامل ہیں۔

تازہ ترین