• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Todays Print

مقبوضہ بیت المقدس (جنگ نیوز) اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ ملکی فضائیہ نے شام میں کارروائی کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گولان کی مقبوضہ پہاڑی علاقے سے راکٹ فائر کیے جانے کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے جوابی کارروائی کی۔ اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ ملکی ایئر فورس نے شام کے دو ٹینکوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق شام سے داغے گئے راکٹوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی حکومت نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ شام کی سرحد سے متصل علاقوں سے دور رہیں۔

تازہ ترین