• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر اور خاتون اول کی وزیر خزانہ کی شادی کی تقریب میں شرکت

لندن (پی اے) امریکی صدر ٹرمپ نے وزیر خزانہ کی سکاٹش اداکارہ کے ساتھ شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ، سٹیون نچن کی اداکارہ لوسی لنٹن کے ساتھ شادی کی تقریب کے مہمانوں میں شامل تھے۔ شادی کی تقریب اینڈریو ایم میلن آڈیٹوریم میں ہوئی جو واشنگٹن میں واقع ہے۔ نائب صدر مائیک پنس نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ 54سالہ سٹیوہن نے ایک ہیج فنڈ کی بنیاد رکھنے سے قبل گولڈ مین سپیچ انوسٹمنٹ فرم میں20سال کام کیا۔ انہوں نے ایک کمپنی بھی چلائی جس نے ہالی ووڈ فلموں کے لیے سرمایہ کاری کی۔ وہ ٹرمپ کی صدارتی کمپین کے مالیاتی چیئرمین تھے۔ 36سالہ لنٹن کیبن فیور اور سی ای س آئی جیسے ٹی شوز سمیت کئی موویز میں جلوہ گر ہوئیں۔ سٹیون نے حکومت میں شامل ہونے سے قبل فلمیں بھی بنائیں۔ یہ ان کی تیسری شادی ہے جب کہ اداکارہ نے یہ دوسری شادی کی ہے۔

تازہ ترین