• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گرد عناصر انسانیت کے دشمن ہیں، فیصل محمود

لندن (پ ر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ اور یورپ کے میڈیا ترجمان مرزا فیصل محمود نے حرم شریف، پاراچنار اور مقبوضہ کشمیر میں جاری دہشت گرد کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر انسانیت کے دشمن ہیں انسان کو اللہ رب العزت نے اشرف المخلوقات پیدا فرمایا مگر چند شرپسند عناصر نے دنیا کا امن برباد کردیا ہے، حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم تمام جہانوں کے لئے رحمت العالمین بن کر آئے وہ صرف مسلمانوں کے لئے ہی رحمت نہیں بلکہ تمام بنی نوح انسانوں کے لئے رحمت بناکر بھیجے گئے، اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے مگر صد افسوس 60سے زائد مسلم ممالک کے سربراہان وہ کردار ادا نہیں کرسکے جو ہمارے اسلاف کا تھا فیصل محمود نے کہا مسلمان اسلام کی اصل روح کے مطابق عمل کرنا شروع کردیں تو دنیا میں ایک بار پھر غالب آجائیں گے اسلام ہمیں درس دیتا ہے کہ امت محمدیہ ایک جسم کی مانند ہے اگر جسم کے کسی بھی حصہ میں کوئی تکلیف ہوتی ہے تو پورا جسم محسوس کرتا ہے موجودہ عیدالفطر پاکستانیوں کے لئے مزید خوشیاں لے کر آئی ہے جب رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں پاکستان دنیائے کرکٹ کی بڑی ٹیموں کو شکست دیتے ہوئے آئی سی سی کا عالمی چیمپئن بن کر ابھرا اور انڈین کرکٹ ٹیم کا غرور خاک میں ملادیا پوری قوم کو خصوصاً پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ایک ایک فرد مبارک باد کا مستحق ہے جنہوں نے پاکستانی قوم کو فتح کا عظیم تحفہ دیا۔

تازہ ترین