• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’رمضان بھر ہم فارغ بیٹھے رہے۔
لیکن آخری ہفتے میں سارا مال بک گیا۔‘‘
ڈوڈو نے کہا۔
’’کاہے کی دکان ہے تمھاری؟‘‘
میں نے پوچھا۔
’’کراچی میں کپڑوں کی۔‘‘
ڈوڈو نے بتایا۔
’’شروع میں ہماری بِکری بھی نہیں ہوئی۔
لیکن آخری ہفتے میں ساری کسر نکل گئی۔‘‘
فیکے نے کہا۔’’کاہے کی دکان ہے تمھاری؟‘‘
میں نے پوچھا۔
’’لاہور میں جوتوں کی۔‘‘
فیکے نے بتایا۔’’پورا مہینہ ہماری سیل بھی کم رہی۔
لیکن آخری ہفتے میں سارا مال فروخت ہو گیا۔‘‘
ٹینی نے کہا۔’’کاہے کی دکان ہے تمھاری؟‘‘
میں نے پوچھا۔
ٹینی نے بتایا۔
’’پارا چنار میں کفن کی۔‘‘

تازہ ترین