• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے بعدپنجاب بھر میں گرداوری کو فعال کردیا گیا

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے)لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے بعدپنجاب بھر میں گرداوری کو آٹو میٹ کردیا گیا ہے۔پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں ڈپٹی کمشنرز کے ڈسٹرکٹ کلیکٹرکے اختیارات بھی پنجاب لینڈ ریکارڈاتھارٹی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔جس کے بعد ڈپٹی کمشنرز،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو اور اے سی ریونیو کے عدالتی اختیارات ختم ہوجائیں گے اور پنجاب لینڈ اتھارٹی اپنی عدالتیں قائم کرے گی۔پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ایکٹ 2017 تیرہ فروری کو پاس کیا گیا تھا۔جو پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی2016کی جگہ بنایا گیا ہے۔تحصیلوں میں لینڈ ریکارڈ اراضی سنٹر بھی اسی اتھارٹی کے تحت ہیں۔راولپنڈی میں روات اور تحصیل آفس راولپنڈی میں دواراضی سنٹر قائم کررہے ہیں۔ضلع راولپنڈی کی دیگر تحصیلوں میں بھی اسی طرح سنٹرز قائم ہیں۔ظفر اقبال ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ کے طور پر کام کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اب زمینوں کی گرداوری کمپیوٹرائزڈ طریقے سے شروع کردی گئی ہے۔جو کام پہلے گرداور کرتے تھے وہ اب کمپیوٹر کے ذریعے ہو رہا ہے اور پٹواریوں کے بعد اب گرداور بھی متاثر ہونے والے ہیں۔
تازہ ترین