• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ عام انتخابات میں حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے پرامن اور صاف شفاف انعقاد کے لئے حساس پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان سی سی ٹی وی کیمروں کی خریداری کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق ملک بھر میں آئندہ عام انتخابات میں حساس پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے، جن کی خریداری کا آغاز کر دیا ہے اور اس ضمن میں اہم اجلاس کل  ہوگا۔جس میں ان کیمروں کی خریداری کے حوالے سے اہم فیصلے ہوں گے۔

تازہ ترین