• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایچ او کو دھمکیاں دینے کا الزام،پی ٹی آئی رہنما 2ملازمین سمیت گرفتار

عمرکوٹ (نامہ نگار) عدالتی حکم پر پولیس نے عمرکوٹ ضلع کے معروف زمیندار اور پی ٹی آئی ضلع عمرکوٹ کے رہنما نواب زید تالپور کو دو ملازمین عبدالکریم بگٹی اور لچھمن داس سمیت گرفتار کرلیا، ڈسٹرکٹ سیشن جج کی عدالت نے عمرکوٹ ضلع کے معروف زمیندار اور پی ٹی آئی رہنما نواب زید تالپور پر کنری پولیس میں ایس ایچ او کی کرسی پر بیٹھ کر ایس ایچ او کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں ضمانت رد کرکے ان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ عمرکوٹ پولیس نے فوری طور پر پی ٹی آئی رہنما نواب زید تالپور کو ملازمین منیجر اور ڈرائیور عبدالکریم بگٹی اور لچھمن داس سمیت گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔

پی ٹی آئی رہنما پر ڈیڑھ ماہ قبل کنری پولیس تھانے کے ایس ایچ او تصور جٹ کی کرسی پر بیٹھ کر انہیں دھمکیاں دینے کا الزام ہے، مقدمے کے چار ملزم ضمانت مسترد ہونے کے بعد عدالت سے فرار ہوگئے، گرفتار نواب زید ٹالپر اور دو ساتھیوں کو عمرکوٹ کی سیشن کورٹ میں کل پیر کو پیش کیا جائے گا،گرفتار زید تالپور سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ سارا کام وزیر اعلی سندھ کے معاون نواب تیمور ٹالپر کا ہے جنہوں نے سیاسی مخالفت میں پولیس سے سازباز کرکے ہمیں پھنسایا ہے،واضح رہے کہ نواب زید ٹالپر، پی پی کے رکن سندھ اسمبلی نواب تیمور ٹالپر چچا زاد بھائی ہیں۔

تازہ ترین