• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2017ءمیں پاکستان میں ترقی کی رفتار سست روی کا شکار ،آئی ایم ایف

اسلام آباد (تنویر ہاشمی )آئی ایم ایف کی ورلڈاکنامک رپورٹ کے مطابق سال 2017میں پاکستان میں ترقی کی رفتار سست روی کا شکار رہے گی جبکہ داخلی استحکام کی صورت میں 2018میں ترقی کی شرح  میں اضافہ متوقع ہے۔ رپورٹ میں پاکستان کو مشرق وسطیٰ ، شمالی افریقہ اور افغانستان کے ساتھ رکھا گیا ہے اور اس پورے خطے کی اوسط اقتصادی ترقی رواں برس 2.6فیصد رہے گی ۔

ان  ممالک میں ترقی میں حالیہ تنزلی کی ایک وجہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو قرار دیا گیا ہےسال 2018میں اوسط ترقی  3.3فیصد متوقع ہے  ، آئی ایم ایف کی عالمی ترقی کی جاری رپورٹ ورلڈ اکنامک آئوٹ لک  کے مطابق عالمی سطح پر مجموعی ترقی کی رفتار میں اضافہ متوقع ہے ۔دنیا کی مجموعی ترقی رواں برس 3.5فیصد رہنےکی پیشنگوئی ہے ، سال 2016میں ترقی کی شرح 3.2فیصد تھی ، رپورٹ کے مطابق چین میں سب سے تیز رفتار ترقی میں 6.7فیصد  تک رہنے کی پیشنگوئی ہےاس کے بعد بھارت ،برازیل ، کیننڈا، فرانس ،جرمنی ، اٹلی اور سپین میں تیز ترین ترقی  متوقع ہے ، جاپان اور یورپ کی ترقی میں مثبت رحجان جاری رہے گا،  دنیا کی سست رفتار معیشتوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ ایسے ممالک داخلی پالیسیوں میں تبدیلی سے اجتناب کریں یہ وقت ہے کہ ترقی پذیر اور ابھرتی ہوئی معیشتیں پائیدار ترقی اور پیداوار میں اضافے سے متعلق اصلاحات کو جاری رکھیں کیونکہ داخلی سطح پر اصلاحات رکنے کی صورت میں ترقی کی رفتار مزید کم ہوسکتی ہے ، رپورٹ کے مطابق سال 2017میں امریکا کی اقتصادی ترقی میں بھی کمی متوقع ہے ۔

تازہ ترین