• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائوسنگ سکیم کے متاثرین میں رقوم کے چیک تقسیم

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے الرافع ہومز کے 12 متاثرین میں 1.2 ملین روپے تقسیم کر دیئے، ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی ناصر اقبال نے متاثرین میں چیک کے ذریعے یہ رقم تقسیم کی، یاد رہے کہ ملزم محمد رمضان نے موضع کوٹھہ خورد راولپنڈی میں الرافع ہومز کے نام سے سمال ہائوسنگ سکیم شروع کرتے ہوئے مختلف سائز کے گھر تعمیر کرنے کیلئے بکنگ شروع کر دی تھی اور شکایت کنندگان سے معاہدہ طے پایا تھاکہ انہیں تمام سہولیات سے آراستہ گھر چھ ماہ میں تعمیر کر کے دیا جائے گا تاہم رقم وصول کرنے کے بعد ملزم غائب ہوگیا جس پر نیب راولپنڈی نے شکایات موصول ہونے پر ملزم کو گرفتار کرلیا تو اس نے 1.3 ملین (تیرہ لاکھ روپے) کی واجب الادا رقم کا اعتراف کیا۔
تازہ ترین