• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کابینہ، انسانی اعضاءکی غیرقانونی پیوندکاری پرسزائوںکی منظوری

پشاور(نمائندہ جنگ)خیبرپختونخوا کابینہ نے اعضاء کی غیرقانونی پیوندکاری کی روک تھام اور مرنے والے افراد کے عطیہ کردہ اعضاء کو محفوظ کرنے سے متعلق قانون کی منظوری دے دی جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے سزائیں بھی مقرر کی گئی ہیں،سی پیک کے تحت آنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن کے تحت تمام سہولیات کی فراہمی سے متعلق پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ قانون میں ترمیم کے علاوہ ضلع کوہستان اور لوئر کوہستان میں بلدیاتی اداروں کے قیام کے بغیر ہی ترقیاتی فنڈز کے استعمال کی بھی منظوری دے دی گئی جو ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کے ذریعے استعمال ہونگے،صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعلیٰ کے مشیر مشتاق احمدغنی نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ایکٹ میں ترامیم کے ذریعے صوبے میں مجموعی طور پر اورباالخصوص سی پیک کے منصوبوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے سازگار ماحول اور بیرونی سرمایہ کاروں کیلیے زیادہ مراعات اورسہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ قانونی پیچیدگیوں کاازالہ کیاجائیگا۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ فائونڈیشن پبلک پرائیویٹ رولز اورخیبرپختونخوا منیجنگ ڈائریکٹر ہیلتھ فائونڈیشن رولز میں جن ترامیم کی منظوری دی گئی ان کے تحت محکمہ صحت منصوبوں کی ترجیحات ،تجزیہ ،نجی پارٹی کے انتخاب ،منصوبوں پر عمل درآمد ومنسوخی کے لیے بااختیار ہونا اور ای ڈی کی تعینات وبرخاستگی سمیت دیگر امور میں مجاز ہوگا ۔

تازہ ترین