• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے

بارسلونا (نیوز ڈیسک) یوئیفا پلیئر آف دی ائر کے لئے تین کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا، تیسرا نام یووینٹس کے گول کیپر بوفون کا ہے، بہترین کھلاڑی کا اعلان24اگست کو ہوگا، ریال میڈرڈ کے فارورڈ کرسٹیانو رونالڈو جن کی موجودگی میں ان کی ٹیم مسلسل دو بار یوپین چیمپئن بنی، رونالڈو12گول کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، دوسرا نام لیونل میسی کا ہے جو گزشتہ سیزن میں37گول کرچکے ہیں ان کی موجودگی میں بارسلونا نے اسپینش کنگز کپ اپنے نام کیا۔ ان دونوں سپر اسٹار کے ساتھ مقابلے پر یووینٹس کے گول کیپر بوفون ہیں جن کی ٹیم چیمپیئنز لیگ میں تو رنرز اپ رہی البتہ اٹالین کپ مسلسل تین بار جیتا

تازہ ترین