• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جواں سال بیٹے کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے‘ جلال الدین

پشاور(خبرنگار)پشتہ خرہ کا رہائشی انصاف کے حصول کیلئے پشاور پریس کلب پہنچ گیا ۔ تھانہ سربند کی حدود پشتہ خرہ بالا کا رہائشی سید جلال الدین اپنے جواں سال بیٹے کے قاتلوں کی گرفتاری کی عدم گرفتاری اورپولیس کی جانب سے ملزمان کیخلاف کارروائی نہ ہونے پرسراپااحتجاج بن گیا ۔جلال الدین کا کہناتھاکہ 2011 ءمیں اس کے جواں سال بیٹے کو علاقے کے بااثر افراد نے بلاکسی وجہ قتل کردیا ‘ سات سال گزرنے کے باوجود تاحال پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے ۔ ملزمان کی شناخت بھی ہوچکی لیکن پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی جلال الدین نے انصاف کیلئے گورنر ، وزیراعلی ، آئی جی اور ہوم سیکرٹری کو خطوط بھی ارسال کئے مگر کوئی شنوائی نہ ہوسکی ‘ جلال الدین کا کہناتھا کہ اس کے بیٹے کی جدائی کے غم میں اس کی بیوی بھی دنیا سے چل بسی۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ملزمان علاقے میں موجود ہیں انہیں فوری گرفتار کرکے قرارواقعی سزا دی جائے۔
تازہ ترین