• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائناکٹنگ کے2ملزمان کی ضمانت منسوخ، گرفتاری کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نےچائنا کٹنگ اور کرپشن میں ملوث دو ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کرکے گرفتاری کا حکم دے دیاہے، تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو منگل کو لائنز ایریا میں سرکاری پلاٹوں کی چائنا کٹنگ اور کرپشن کے معاملہ پر کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزم محمد اسلم اور اخلاق احمد نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عبوری ضمانت حاصل کررکھی تھی۔سماعت کے دوران نیب کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ دونوں ملزمان نے افسران کے ساتھ مل کر سرکاری پلاٹوں پر چائنا کٹنگ کرکے فروخت کیا اور قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے، عدالت نے ملزم محمد اسلم اور اخلاق احمد کی ضمانت منسوخ کردی اور ملزمان کو گرفتار کرکے تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔  

تازہ ترین