• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہم ترین وکٹ گرگئی،میتھیوز پاکستان کیخلاف سیریز سے آئوٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل ہی سری لنکا کی اہم ترین وکٹ گرگئی۔

ٹاپ آل رائونڈر اینجلو میتھیوز پنڈلی کی تکلیف کا شکار ہوکر سیریزسے آئوٹ ہوگئے ۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ اٹھائیس ستمبر سے ہوگا۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے اب تک میتھیوز کی پہلے ٹیسٹ میں دستیابی کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ تاہم ان کا نام ٹیسٹ سیریز کے لئے اعلان کردہ ٹیم میں شامل نہیں ہے۔ ٹیم کی قیادت دنیش چندی مل کریں گے۔ میتھیوز کی انجری کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ گریڈ ون کیٹیگری کی ہے ۔ دو ٹیسٹ میچوں کے لئے سری لنکا کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ دنیش چندی مل (کپتان)، لاہیرو تھری مانے (نائب کپتان)، کرونا رتنے، کوشل سلوا، کوشل مینڈس، سدھیراسمارا وکرما، روشن سلوا، نروشن ڈک ویلا، رنگانا ہیراتھ، لکشن سنداکن، دلروان پریرا،سرنگا لکمل، نوان پردیپ، وشوا فرنینڈو،اور لاہیرا گامیگے ۔

تازہ ترین