• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور زلمی پیس کپ ٹی 20 آج فاٹا میں کھیلا جائے گا

لاہور ( جنگ نیوز) پشاور زلمی پاکستان آرمی اور پی سی بی کے ساتھ مل کر فاٹا میں کھیلوں کے ذریعے امن کا پیغام پہنچائے گی ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر جمعرات اکیس ستمبر کو یونس خان اسٹیڈیم میران شاہ میں پاکستان اور یوکے میڈیا الیون کےدرمیان ٹی ٹوئنٹی میچ کا انعقاد کیا جائیگا۔

زلمی پیس کپ کے میچ میں پاکستان کرکٹ کے سپر اسٹارز انضمام الحق ،شاہدآفریدی ، یونس خان ،کامران اکمل ،جنید خان ، عمر گل ، مشتاق احمد ، ریاض آفریدی اور وجاہت اللہ واسطی شریک ہوں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم میں اس میچ کے انعقاد کا وعدہ کیا تھا۔ میچ کا انعقاد میران شاہ اور اطراف میں امن و امان کی بہتر صورتحال کا بھی اظہار ہوگا۔ پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی امن اور کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔

تازہ ترین