• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ کے حکم پر عائشہ باوانی کالج کھل گیا،تدریسی عمل شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر عائشہ باوانی کالج کا تالا کھول کر تدریسی عمل بحال کردیا گیا ہے،عدالت نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل،پولیس کے سینئر ترین آفیسر سمیت دیگر کو 25 ستمبر کے لئے نوٹسز جاری کرتے ہوئےناظر سندھ ہائی کورٹ کو تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں قاےم دو رکنی بینچ کے روبرو جمعرات کو عائشہ باوانی کالج کی بندش کے معاملے پر دائر درخواست کی سماعت ہوئی ،سماعت کے دوران درخواست گذار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عائشہ باوانی کالج سندھ حکومت کے زیر انتظام چل ہے ،کالج میں 25سو طلباء زیر تعلیم ہیں،عدالت نے صوبائی حکومت کو کالج کی عمارت سے پہلے ہی بے دخل کررکھا ہے جس کے باعث کالج کے طلباء در بدر ہوگئے ہیں،کلاسز کا تسلسل ٹوٹ گیا ہے،25سو طلباء کی تعلیم مکمل نہ ہونے کی وجہ سےطلباء پریشانی کا شکار ہیں، درخواست گذار نےعدالت سے استدعا کی کہ فوری طور پر کالج کا تالا کھول کر تدریسی عمل بحال کرنے کا حکم صادر کیاجائے،جسٹس منیب اختر نے درخواست گذار کا موقف سننے کے بعدسندھ ہائی کورٹ کے ناظر کو حکم دیا کہ وہ فوری طور پر اپنی نگرانی میں کالج کا تالا کھول کر تدریسی عمل کو بحال کریں،عدالت نے 25ستمبر کے لئے نوٹسز جاری کرتے ہوئےناظر سندھ ہائی کورٹ کو تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

تازہ ترین