• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآبادکاشو بری طرح ناکام، عوام نےعمران کومسترد کردیا،علی نواز شاہ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی حیدرآباد ڈویژن کے صدر سید علی نواز شاہ رضوی،دوست علی جیسر اور آفتاب احمد خانزادہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حیدرآباد میں عمران خان کا شو بری طرح ناکام ہوا،پی ٹی آئی حیدرآباد میں ہونے والے جلسے میں 2 ہزار لوگ بھی جمع نہیں کرسکی،تبدیلی کے نعرے لگانے والے پی ٹی آئی کےسربراہ اور ان کے ساتھیوں کو سندھ کےعوام نے مسترد کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا مستقبل ہیں اور جو لوگ نئے پاکستان کی باتیں کرتے ہیں وہ ملک کے تمام صوبوں میں پسپائی اختیار کرنے کے بعد اب سندھ میں قسمت آزمائی کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں سندھ میں ناکامی اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، عوام عملی کام کرنے،مزدور اور غریب کے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے والی پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین