• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) نسیم نگر تھانے کی حدود میں بائی پاس روڈ پر 6سالہ آمنہ سڑک پارکرنے کی کوشش کے دوران تیزرفتار ٹرک کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی ۔علاوہ ازیں پھلیلی تھانے کی حدود میں اسلام آباد ریلوے پھاٹک پر جمعہ کی شب موٹرسائیکل پر ریلوے لائن کراس کرنے والا 50سالہ عبدالعزیز ولد محمدحسین قریشی سکنہ اسلام آباد چوک نائٹ کوچ ٹرین کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔

جبکہ مکی شاہ تھانے کی حدود میں مکرانی پاڑہ ریلوے پھاٹک پر 30 سالہ عابدعلی جٹ ٹرین کی زد میں آکر زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے سول اسپتال لایا گیا۔

تازہ ترین