• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں صرف اپنے دل کی بات سنتی ہوں، کریتی سینن

ممبئی ( جنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ کریتین سینن کو فلم انڈسٹری میں آئے چار سال کا عرصہ گزرا ہے اور انہیں متعدد فلموں کی پیشکش ہے لیکن اداکارہ سست مگر متوازن رفتار کے ساتھ چل رہی ہیں، ساتھی اداکاروں کے مسلسل کام کرنے سے متاثر نہیں۔ 27 سالہ اداکارہ نے کہا کہ میں کسی اصول یا پابندی پر عمل نہیں کرنا چاہتی، میں صرف اپنے دل کی بات سنتی ہوں، ایک وقت ہوگا جب میں مزید فلمیں کررہی ہوں، جہاں میں ایک سال میں بننے والی تین فلموں کے اسکرپٹ پسند کروں۔ میں پاگل ہوجاؤں گی اور میرے پاس وقت نہیں ہوگا لیکن آپ اس کی پیشنگوئی نہیں کرسکتے کہ یہ کب ہوگا۔ کریتی سینن نے کہا کہ یقین کریں مجھے بھی گھر میں بیٹھنا پسند نہیں لیکن بعض اوقات چیزیں اور وقت آپ کے ہاتھ میں نہیں ہوتا،ایسی فلمیں ہیں جنہیں میں نے مختلف وجوہات کی بنا پر سائن کیا ہے اور وہ ابھی فوری شروع نہیں ہورہی،کچھ ایسی فلمیں ہیں جن کے بننے میں معمول سے زیادہ عرصہ لگا۔ کچھ کو تیاری میں مزید وقت درکار ہے اور اس دوارن آپ کچھ نہیں کرسکتے۔
تازہ ترین