• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شطرنج گرینڈماسٹر محمود لودھی کی وطن واپسی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایشین شطرنج ٹائٹل جیت کر گرینڈ ماسٹر کا اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے قومی شطرنج چیمپئن محمدو لودھی منگل کی صبح آکلینڈ سے کراچی پہنچے تو ان کا سادہ مگر پروقار استقبال کیا گیا، ائیر پورٹ پر پاکستان شطرنج فیڈریشن کے حکام اور سندھ شطرنج کو کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا مائینڈ اسپورٹس ایسوسی ایشن کے ڈائیریکٹر طارق رشید خان نے ان کا استقبال کیا ان کے ساتھ انٹر نیشنل شطرنج ماسٹر شہزاد مرزا اور دیگر موجود تھے، ائیر پورٹ پر موجود مسافروں اور ان کے اہل خانہ نے محمود لودھی سے ہاتھ ملایا اور تصاویر بنوائیں۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی پاکستان کے کسی شاطر نے گرینڈ ماسٹر کا اعزاز حاصل کیا ہے، ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمود لودھی نے کہا کہ گرینڈ ماسٹر کا اعزاز جیتنا ان کا خواب تھا جو اللہ نے پورا کردیا۔
تازہ ترین