• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینکنگ سیکٹر کی ترقی میں موبائل کامرس کا کردار اہم ہے،اسماعیل شاہ

کراچی(پ ر) بینکنگ سیکٹر کی ترقی میں موبائل کامرس کا کردار اہم ہے،ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اسماعیل شاہ نےمقامی ہوٹل میں منعقدہ تیسری سالانہ موبائل کامرس ،ڈیجیٹل بینکنگ سمٹ اور نمائش کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ نمائش کا اہتمام دی پروفیشنل نیٹ ورک نے جنگ میڈیا گروپ،پی ٹی اے ،اسٹیٹ بینک اور آئی بی اے - سی ای ڈی کے اشتراک سے کیا تھا۔انہوں نے نمائش سمیت مؤثر کاروباری سرگرمیوں کے انعقاد اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے کی کوششوں کو سراہا۔نمائش کے شرکاءسے اپنے خطاب اور بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بینکنگ سیکٹر میں موبائل ٹیکنالوجی کا بڑھتا ہوا استعمال خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا شمار انٹرنیٹ اور موبائل استعمال کرنے والے سرکردہ ممالک میں ہورہا ہےاور ای کامرس کاروبار میں ترقی ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دے رہی ہے۔اور اس شعبے میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری ملکی معیشت کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کرہی ہے۔نمائش سے ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او عرفان وہاب،ٹی پی این کے بانی اور سی ای او محمود ترین ،پلینیٹ این گروپ کے بانی اور کوچ ندیم حسین،اسٹیٹ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید عرفان علی ،سی ای او کوسٹل عتیق الرحمٰن،سی اواو یو مائیکروفنانس بینک کبیر نقوی،ہیڈ آف ایف ایس آئی بزنس ہواوے پاکستان شان ژیاؤپنگ،گروپ ایگزیکٹو ڈائریکٹرٹیلی نار بینک عمر معین ملک، جنگ گروپ کے فہیم سلیمان،ڈائریکٹر دراز پاکستان زین سہردردی،سی ای او وی آر جی محمد ابرار امین،سی ای او جعفر بزنس سسٹم وقار الاسلام،ہیڈ ییوو ٹی سی ایس ای کامرس ایڈم داؤد،گوگل میں کنٹری لیڈ پاکستان خرم جمالی نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین