• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کاپاکستانیوں کیلئےویزاکےحصول سےمتعلق میڈیکل سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کرنیکااعلان

اسلام آباد(صباح نیوز)ایران نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا کے حصول سے متعلق میڈیکل سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت جمہوری اسلامی ایران نے ایران اور پاکستان کے درمیان برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو مد نظر رکھتے ہوئے اور پاکستانی شہریوں کی آمدو رفت کو آسان بنانے کے لیے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا سے متعلق میڈیکل سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کیا ہے لہٰذا اب تمام پاکستانی شہری ایران کے ویزا کے حصول کے لیے کسی میڈیکل سرٹیفکیٹ کے بغیر درخواست دے سکتے ہیں۔ 
تازہ ترین