• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

القاعدہ و داعش نائن الیون طرز کے حملے کی تیاری کررہے ہیں،امریکی وزیر

لندن(این این آئی)امریکہ کی سیکریٹری برائے سلامتی الین ڈیوک نے کہا ہے کہ داعش اور القاعدہ نائن الیون طرزکے حملوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں اپنی ہم منصب امبرروڈ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے الین ڈیوک کا کہنا تھا کہ 11ستمبر2001 میں القاعدہ نے مسافر جہاز کو جس طرح دہشت گردی کیلئے استعمال کیا وہ ناقابل فراموش ہے ، اس حملے میں تقریبا 3 ہزار سے زائد لوگ مارے گئے تھے۔
تازہ ترین