• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف جے جے وی ایل 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت28 اکتوبر تک ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم اور دیگر کے خلاف جے جے وی ایل(جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ) 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ احتساب عدالت کے روبرو ملزم اقبال زیڈ احمد کے وکیل نے بریت اور ریفرنس کالعدم قرار دینے پر دلائل مکمل کرلئے۔ آئندہ سماعت پر نیب وکیل کی جانب سے دلائل دیئے جائیں گے۔ عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ ریفرنس میں نامزد دیگر ملزمان ذوہیر صدیقی، خالد رحمان اقبال زیڈ احمد عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین