• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی غیرحاضری ظفرحجازی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی غیر حاضری پر ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں ظفرحجازی پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 27 اکتوبرتک موخر کر دی، سابق چیئرمین ایس ای سی پی نے مقدمے سے بریت کی درخواست دائر کر دی۔جمعہ کو اسلام آباد کی سپیشل جج ارم نیازی کی عدالت میں چوہدری شوگر مل ریکارڈ ٹمپرنگ کیس کی سماعت ہوئی، سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین ظفر حجازی عدالت میں پیش ہوئے، ملزم ظفر حجازی نے مقدمے سے بریت کی درخواست دائر کی، تاہم ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر عدالت نہ پہنچ سکے، جس پر فاضل جج نے ظفرحجازی پر فرد جرم کی کارروائی 27 اکتوبر تک موخر کر دی اور ایف آئی اے پراسیکیوٹر کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
تازہ ترین