• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارماسسٹ نظام صحت کی فعالیت میں مثالی کردارادا کرتے ہیں،مقررین

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سول اسپتال کے فارمیسی ڈپارٹمنٹ کے تحت ورلڈ فارماسسٹ ڈے پر سمپوزیم منعقد ہوا ایم ایس سول اسپتال کراچی ڈاکٹر طاہر عزیزشیخ نے ورلڈفارما سسٹ کا کیک کاٹا اس موقع پر سربراہ فارمیسی گریجویٹس ایسوسی ایشن ڈاکٹرزین الحسنین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ عالمی یوم فارماسسٹ منانے کا مقصد معاشرے میں فارماسسٹوں کی اہمیت کا شعور دینا ہے فارماسسٹ نظام صحت کی فعالیت اور ترقی میں مثالی کردارادا کرتے ہیں مہمان خصوصی فارمیسی ڈین جامعہ کراچی ڈاکٹراقبال اظہر نے کہاکہ عوام کے صحت کے مسائل حل کرنے میں فارماسسٹ بنیادی حیثیت رکھتے ہیں چیف فارماسسٹ شوکت خانم اسپتال ڈاکٹرسمینہ بدر نے کہاکہ معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی اور مریض کا تحفظ فارماسسٹ کی ذمہ داری ہے مینجر فارمیسی این آئی بی ڈی ڈاکٹرجبران بن یوسف نے کہاکہ دواؤں کی تیاری سے لیکر مریض کی رسائی کے تمام مراحل فارماسسٹوں کے مرہون منت ہوتے ہیں ۔ڈاکٹرشفیع قریشی نے کہاکہ فارماسسٹوں کا اہم کام سرکاری اورپرائیویٹ اسپتالوں میں مستند دواؤں کی خریداری اور مریضوں کو درست دواؤں کی فراہمی کو یقینی بناناہےاس موقع پر ڈاکٹرکاشف حسین ، ڈاکٹرعبدالقادر ، ڈاکٹرایازنعیم ، ڈاکٹر نوید الرحمٰن، ڈاکٹردرشہواراور ڈاکٹرعبیدکورائی اور ڈاکٹر جاوید نے بھی اظہارخیال کیا۔
تازہ ترین