• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وطن عزیز تمام شہریوں کو بنیادی تعلیم فراہم کرنے کی ذمہ داری اپنے سر لئے ہوئے ہے اور وطن عزیز کا آئین بھی شہریوں کو مساوی حقوق فراہم کرنے کی ضمانت دیتا ہے اور یہ بنیادی حقوق میں شامل ہے لیکن اگر ہم اپنے معاشرے میں دیکھیں تو یہ صرف کاغذوں کی حد تک محدود دہے۔ غریب کے بچہ کو گورنمنٹ اسکول بھیجا جاتا ہے چاہے وہ کتنا ہی ذہین کیوں نہ ہو جبکہ امیر گھرانے کا بچہ پرائیویٹ اسکولوں میں جاتا ہے۔ گورنمنٹ اسکولوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا۔ یوں ایک غریب کا بچہ احساس کمتری کا شکار ہو کر تعلیم ادھورا چھوڑ دیتا ہے لہٰذا اگر اس کو بہتر بنانا ہے تو ملک میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں مساوی نظام تعلیم نافذ ہونا چاہئے تاکہ ملک ترقی کی منازل طے کر سکے۔
(غلام عباس)
(ilnawazkharkovi@gmail.com)

تازہ ترین