• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمبابوے، صدر موگابے کے مواخذے کی تحریک کی تیاریاں

ہرارے (جنگ نیوز) زمبا بوے کے 93 سالہ صدر رابرٹ موگابے کی طرف سے استعفیٰ نہ دیئے جانے کے بعد ملک بے یقینی صورتحال کا شکار ہوگیا ہے، صدر رابرٹ موگابے کو مستعفی ہونے کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن پیر کی صبح ختم ہوگئی جس کے بعد ان کے مواخذے کا راستہ کھل گیا ہے، ذرائع کے مطابق موگابے نے آخری لمحات میں قوم سے خطاب کے دوران مستعفی نہ ہونے کا اعلان کیا، ذرائع کے مطابق فوجی حکام سے ملاقات میں انہوں نے مستعفی ہونے پر رضامندی ظاہر کردی تھی، حکمراں جماعت زانو پی ایف کے چیف وہپ لوویمور ماتوکے نے برطانوی خبررساں ایجنسی کو پیر کے روز بتایا کہ حکمراں جماعت کے ارکان اسمبلی موگابے کیخلاف مواخذے کی تحریک لانے کی تیاریاں کررہے ہیں، بتایا گیا ہے کہ موگابے نے اتوار کو جو تقریر کی اس میں چند صفحات جو استعفیٰ سے متعلق تھے انہوں نے پڑھے ہی نہیں جس کے بعد فوج اور سیاستدان اور زیادہ غصے میں نظر آرہے ہیں، مبصرین کا کہنا ہے کہ رابٹ موگابے چاہتے ہیں کہ فوج ان کو بذریعہ طاقت اقتدار سے الگ کرے تاکہ پورے علاقے میں کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوجائے۔
تازہ ترین