• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران لیڈرنہیں، 2023تک سڑکوں پرہی رہیں گے، کیپٹن (ر) صفدر

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ عمران خان لیڈر نہیں، آج بھی ایمپائر کی انگلی کے انتظار میں ہیں، عمران خان 2023 تک سڑکوں پر ہی رہیں گے، بھول جائیں کہ انکے نصیب میں اقتدار ہے، 28جولائی کا فیصلہ ریاست کے ساتھ زیادتی ہے، سیاستدانوں کو سیاست سے کوئی باہر نہیں نکال سکتا، میں وہ کپتان ہوں جس نے سرحدوں کی حفاظت کی، میں نے جوانی میں سرحدوں کی حفاظت کی اور عمران خان نے جوانی میں مزے کئے۔ پیر کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں عدالتیں‘ الیکشن کمیشن ان کے ماتحت ہیں عمران خان اس نظام کو ہلا رہے ہیں عمران خان لیڈر نہیں آج بھی ایمپائر کے انتظار میں ہیں۔
تازہ ترین