• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق کا دل سندھ کیلئے نہیں دھڑکتا، لاڑکانہ کا پانی گدلا ہے تو لاہور میں سنکھیا اور سرگودھا کا خراب ہے، مراد علی شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر/جنگ نیوز) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مجھے صاف پانی کا مسئلہ ہر صورت حل کرنا ہے، پاکستان نیوی، کے پی ٹی، صنعتکاروں اور دیگر اداروں سے پانی کے مسئلے کے حل کیلئے مدد لوں گا۔انہوں نے متعلقہ افسران سے کہا کہ مجھے پانی کی تقسیم کا نظام، بحالی اور مزید علاقوں کو بھی نیٹ ورک میں لانے کا بھی ٹائم فریم چاہیے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک تقریب میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر لاڑکانہ کا پانی گدلا ہے تو سرگودھا کا پانی بھی ٹھیک نہیں جبکہ لاہور کے پانی میں سنکھیا ہے، اگر ہم نے کچھ نہ کیا تو لوگ ہمیں ووٹ نہ دیتے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ وفاق کا دل سندھ حکومت کیلئے نہیں دھڑکتا، ہمیں کے فور سمیت دیگر منصوبوں کیلئے فنڈز نہیں دیئے جارہے لیکن شکر ہے عدالت کو ہمارا خیال ہے۔ دریں اثناء وزیراعلی ہائوس میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں سندھ میں صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کراچی سمیت صوبے بھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور صنعتی پانی کی ٹریٹمنٹ کے حوالے سے امور پر غور کیا گیا۔
تازہ ترین