• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی پی ٹی آئی کے سیاسی فیصلوں کی پابند نہیں،مشتاق احمد

پشاور(نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ اگرچہ جماعت اسلامی پی ٹی آئی حکومت کا حصہ ہے لیکن پی ٹی آئی سے اتحاد صرف صوبائی اسمبلی تک محدود ہے۔ جماعت اسلامی پی ٹی آئی کے سیاسی فیصلوں کی پابند نہیں جماعت اسلامی سیاسی فیصلے خود کرتی ہے۔ کرپشن کے خلاف مہم کا آغاز سب سے پہلے جماعت اسلامی نے کیا جبکہ پانامہ کیس کے سلسلے میں سب سے پہلے جماعت اسلامی نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے کرپشن کی شکایات پر صوبائی وزیر شوکت علی یوسفزئی کے خلاف کرپشن کے سلسلے میں کارروائی نہ کرنا ان کا احتساب نہ کرنا اور ان کی پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر جیسے اہم عہدوں پر تعیناتی افسوسناک ہے،نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو این اے4پشاور کے ضمنی الیکشن میں ہونے والی بدترین دھاندلی کا نوٹس لینا چاہئے مشتاق احمد خان نے کہا کہ دینی جماعتوں کے اتحاد اور متحدہ مجلس عمل کے بحالی کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ اس سلسلے میں 13دسمبر کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔
تازہ ترین