• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنجال گوٹھ،گودام میں لگنے والی آگ پر 18گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں واقع گودام میں پیرکو لگنے والی آگ پر 18گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا ،فائر بریگیڈ کی 2گاڑیاں کولنگ میں مصروف رہیں ،آگ لگنے سے گودام میں موجودلاکھوںروپے مالیت کی سبزی،پرانے کپڑے،بھوسہ اور دیگر سامان جل گیا،تفصیلات کے مطابق نیو سبزی منڈی سے متصل جنجال گوٹھ میں واقع گودام میں پیر کی شام اچانک آگ بھڑک اٹھی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کی تاہم تیز ہوا اور پانی ختم ہونے پر گاڑیاں دوبارہ پانی بھرنے گئیں اور جب واپس آئیں تو آگ مزید شدت اختیار کرچکی تھی جس پر مزید گاڑیاں طلب کی گئیں ،ترجمان فائر بریگیڈ کے مطابق آگ کی شدت کو دیکھتے ہو ئے مزید 3گاڑیاں موقع پر بھیجی گئیں اور آگ پر تقریبا18گھنٹے کی جدوجہد کے بعد منگل کی صبح 10بجے قابو پالیا گیا ،ترجمان نے مزید کہا کہ فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں موقع پر موجود ہیں اور کولنگ کا عمل مکمل ہونے میں مزید 6سے 8گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ آگ کی شدت کی وجہ سے گودام کا ایک حصہ منہدم ہونے کے ساتھ دوسرا حصہ مخدوش ہو چکا ہے جس کو گرایا جائے گا۔
تازہ ترین