• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈوڈو کی ایک عادت سے میں تنگ تھا۔
وہ ہر گھر، ہر عوامی مقام کا باتھ روم ضرور جھانکتا تھا۔
اسکول کالج کے ہر پیریڈ میں وقفہ لیتا تھا۔
ہم سینما جاتے تو وہ فلم درمیان میں چھوڑ کے اٹھ جاتا۔
شاپنگ مال جاتے تو وہ خریداری کرتے کرتے غائب ہو جاتا۔
کسی کے گھر جاتے تو وہ باتھ روم استعمال کرنے کی اجازت مانگتا۔
’’ڈوڈو کو باتھ روم ڈیزائنز دیکھنے کا شوق ہے۔‘‘
میں اس کا مذاق اڑاتا تھا۔
یہ پرانی بات ہوئی۔
اب میں اس کا مذاق نہیں اڑاتا۔
اس کی طرح مجھے بھی شوگر ہو گئی ہے۔

تازہ ترین