• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈزنی نے ٹوئنٹی فرسٹ سنچری فوکس کا بڑا حصہ خرید لیا

Todays Print

کراچی (نیوز ڈیسک) ڈزنی لینڈ نے ہالی وڈ کے مشہور فلم اسٹوڈیو اور میڈیا گروپ ٹوئنٹی فرسٹ سنچری فوکس کا بڑا حصہ خرید لیا ہے۔ ڈزنی کی جانب سے خریداری کیلئے 52 ارب 40 کروڑ ڈالر کی رقم ادا کی گئی ہے، یہ رقم پاکستانی روپے میں 57 کھرب 39 کروڑ روپے بنتی ہے۔ ڈزنی نے اسٹوڈیو کے جو اثاثے خریدے ہیں ان میں اس کا مووی اسٹوڈیو اور علاقائی اسپورٹس نیٹ ورک بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ڈزنی نے ٹوئنٹی فرسٹ سنچری سے کیبل چینل ایف ایکس اور نیشنل جیوگرافک بھی خرید لیے ہیں۔

تازہ ترین