• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی پالیسیوں کے باعث غریب اور امیر میں فرق انتہائی حد تک بڑھ گیا، رپورٹ

کراچی (نیو زڈیسک) ماہرین نے دنیا میں بڑھتی عدم مساوات پر ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ دنیا میں پالیسیاں تبدیل ہونے کے باوجود امیر امیر تر ہوتا جا رہا ہے۔ عدم مساوات میں عالمی سطح پر 1980ء سے اضافہ ہونا شروع ہوا تھا جو 2008ء کے معاشی بحرانوں کی وجہ سے 20؍ فیصد تک بڑھ گیا تھا اور اس کے ساتھ ہی عالمی آمدنی بھی 50؍ فیصد تک کم ہو گئی تھی۔ چین اور بھارت میں آبادی میں اضافے سے جہاں آمدنی میں صرف 10؍ فیصد اضافہ ہوا وہیں یورپ کے مقابلے میں چین میں غریب عوام کے حالات میں بہتری نہیں آئی۔ رپورٹ کے مطابق امریکا میں فی کس آمدنی 1990ء کی دہائی کے بعد بڑھی ہے۔ اس مطالعے کا مقصد حکومتوں کو اپنی پالیسیاں بہتر کرنے کی ترغیب دینا ہے تاکہ وہ ایسی پالیسیاں مرتب کریں جن سے غریب طبقے کے حالات بھی بہتر ہوں۔ گزشتہ 4؍ دہائیوں میں مختلف ملکوں کے امیر ترین افراد کی آمدنی میں 10فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ اضافہ بھارت، روس اور امریکا میں زیادہ دیکھنے کو ملا ہے، جبکہ مشرقِ وسطیٰ، برازیل اور افریقی ممالک میں عدم مساوات کی شرح زیادہ ہے۔
تازہ ترین