• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں امریکاکی موجودگی خطےمیں افراتفری پھیلائےر کھنےکیلئےہے،حناربانی کھر

واشنگٹن(جنگ نیوز) افغانستان میں امریکاکی موجودگی امن اور استحکام کے لیے نہیں بلکہ خطےمیں افراتفری پھیلائے رکھنےکے لیے ہے۔امریکی ٹی وی سی این این کو دیئے گئے انٹرویو میں حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ جارج فرائیڈمین نے اپنی کتاب "دی نیکسٹ 100 ایئرز" میں لکھا ہے کہ امریکا خطے میں افراتفری پھیلانے کے لیے موجود ہے تاکہ روس، چین ، ایران اور دیگر علاقائی ممالک کو قابو کیا جا سکے۔نئے سال کے آغاز پر امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے ٹوئٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اگر وہ وزیر خارجہ ہوتیں تو ٹوئٹ کو نظرانداز کر دیتیں اور ٹوئٹ سے زیادہ ٹوئٹ کرنے والے کے بارے میں فکرمند ہوتیں۔حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ پاکستان سے متعلق امریکی امداد پر انحصار کرنے کی سوچ مکمل طور پر مبالغہ آرائی ہے۔میرا نہیں خیال کہ ہم کسی بھی طرح سے امریکی امداد پر انحصار کرتے ہیں۔
تازہ ترین