• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھارو،سابق وزیر اعلی اپنی اکثریت ثابت نہ کر سکے عدم اعتماد آئینی حق ہے

گھارو(نامہ نگار ) بلوچستان کے سابق وزیر داخلہ نوابزادہ گزین خان مری نے کہا ہے کہ بلوچستان اب بہتری کی جانب گامزن ہے۔ سابق وزیر اعلی اپنی اکثریت ثابت نہ کر سکے عدم اعتماد آئینی حق ہے یہ تو نمبر گیم ہے جو نمبر گین کرے گا وہی کامیاب ہو کر آگے آئے گا یہ بات انہوں نے دھابیجی میں ملوک مری اور شاہد مری کی جانب سے انکے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ بلوچستان میں جتنے بھی قتل ہوئے انکی مذمت کرتے ہیں مجھے پاکستانی ہونے پر فخرہے۔ بلوچوں سمیت سندھی، پنجابی، پٹھان سمیت ہزارہ کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا جلاوطنی کے خاتمے کے بعد سندھ میں اپنی برادری سے ملنے آیاہوں جو بھٹو اور ایوب دور سے سندھ میں بسے ہوئے ہیں تاکہ ان کے مسائل جان سکوں اور ان کے مسائل کے حل کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کر سکوں۔ تقریب سے ملوک مری، شاہد مری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔  
تازہ ترین